۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حسینی بوشہری

حوزہ/ عقیدہ مہدویت کو اشعار اور ہنر کے قالب میں ڈھال کر پیش کریں تا کہ حق مطلب ادا ہو جائے اور اس کے ذریعہ جوانوں کو امام زمانہ (عج)کی جانب رغبت دلائی جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے قم المقدسہ میں موجود مفید یونیورسٹی میں مہدویت کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم امام زمانہ (ع) کے سپاہی ہیں لہذا ہمیں ہر وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ ایک سپاہی ہمہ وقت آمادہ رہتا ہے، آج کے دور میں دنیا اس دن کا انتظار کر رہی ہے جس دن امام زمانہ (ع) "انا المہدی" کی آواز دیں گے اور دیوارِ کعبہ پر تکیہ کئے کھڑے ہوں گے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام ایک روایت میں ارشاد فر ماتے ہیں" لَوْ أَدْرَکْتُهُ لَخَدَمْتُهُ أَیامَ حَیاتِی ، اگر میری زندگی باقی رہی اور میں امام مہدی (ع) کے ظہور تک باقی رہا تو اپنے پورے دل سے اپنی پوری زندگی امام مہدی (ع) کی خدمت کروں گا " ایک اور روایت میں ہے کہ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: " مَنْ سَرَّهُ اَنْ یَکُونَ مِنْ اَصْحابِ الْقائِمِ فَلْیَنْتَظِرْ، وَ لْیَعْمَلْ بِالْوَرَعِ وَ مَحاسِنِ الاَْخْلاقِ وَ هُوَ مُنْتَظِرٌ ، جو شخص حضرت مہدی علیہ السلام کے اصحاب میں شامل ہونا چاہتا ہے، اسے امامؑ کا انتظار کرنا چاہیے اور نیک اعمال انجام دینے چاہئے اور اچھے اخلاق کے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہئے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: انتظار کرنے والے کو انتظار کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ بھی کرنا چاہئے ، اخلاق کی بلندی یہ ہے کہ ظہور امامؑ کے سلسلے میں انسان مطمئن ہو کہ امام کا ظہور ہوگا، اگر کوئی امام زمانہؑ کے اصحاب میں شامل سے ہونا چاہتا ہے تو اس کا مستقبل روشن اور پُر امید ہونا چاہیے اور برائیوں سے بچنا چاہئے، جو شخص امام زمانہ (ع) پر عقیدہ رکھتا ہے اور اس کی پوری زندگی کا محور امامؑ ہیں، اسے چاہیے کہ لوگوں سے حسن سلوک کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .